اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق الوطن نیوز کی آج کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے ملک کے سات فوجی ہوائی اڈّوں میں سے ایک دیرالزور کے ایئرپورٹ کے اطراف میں دہشتگرد گروہ داعش کے حملے کو ناکام بنادیا ہے، اس کارروائی میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ شام میں ہیومن رائٹس واچ نے دیرالزور کے ايئرپورٹ کے اطراف میں شامی فوج اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ان جھڑپوں میں 68 داعشی دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ بقیہ دہشتگرد پسپائی اختیار کرنے پر مجبور ہوگئے۔ دوسری جانب شام کی فوج نے دارالحکومت دمشق کے قریب زملکا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے اجناد الشام نامی دہشتگرد گروہ کے اہم ٹھکانے کو تباہ کردیا ہے۔ ادھر شام کی فوج نے اس ملک کے جنوب میں واقع شہر شیخ مسکین میں دہشتگردوں کے ایک بڑے حملے کو ناکام بنادیا ہے، اس کارروائی دسیوں دہشتگرد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔








